سپریم کو رٹ ،آ ئندہ ہفتے مقدما ت کی سما عت کے ججز کا روسٹر جاری

جمعہ 12 فروری 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے اگلے ہفتے15فروری سے شروع ہونے والے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیا ہے ، پانچ رکنی لارجر بینچ سمیت چھ بینچز مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

(جاری ہے)

بینچ نمبر ایک میں انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ، بینچ نمبر دو کی سربراہی جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کرینگے ، بینچ نمبر تین کی سربراہی جسٹس گلزار احمد ، بینچ نمبر چار کی سربراہی جسٹس شیخ عظمت سعید ، پانچویں بینچ کی سربراہی جسٹس اقبال حمید الرحمان اور چھٹے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس دوست محمد خان کرینگے ۔

درج بالا بینچز سزائے موت کے قیدیوں ، سروسز معاملات سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے