پاکستان کا نیوکلیئرسپلائیرگروپ میں رکنیت دینے کا مطالبہ

ہمسایہ ملک کے ایٹمی دھماکے پرجنوبی ایشیا میں توازن برقرارنہیں رہا تھا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور طاقت کا توازن برقراررکھنے کیلئے ہے۔سیکرٹری خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 14:26

پاکستان کا نیوکلیئرسپلائیرگروپ میں رکنیت دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے نیوکلیئرسپلائیر گروپ میں رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی کے وژن پر گامزن ہیں،ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کیلئے ہمیں مجبورکیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹریٹیجک انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے، ہم پرامن ہمسائیگی کے وژن پرگامزن ہے،اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ممکن بنانے کیلئے ہمیں مجبورکیا گیا،ہمسایہ ملک کے ایٹمی دھماکے پرجنوبی ایشیا میں توازن برقرارنہیں رہا تھا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور طاقت کا توازن برقراررکھنے کیلئے ہے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی اے ای اے کے اصولوں کا پابند ہے، ہمارے ایٹمی اثاثے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اور ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے حامی ہیں،اعزازچوہدری نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کونیوکلیئرسپلائی گروپ میں رکنیت دی جائے،بھارت اور امریکا کی ایٹمی ڈیل سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا۔

متعلقہ عنوان :