ہر آنے والا سال پاکستان کی عوام کی بہتری کا سال ہوگا، ایل این جی ملک کی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے ، سندھ کے حکمرانوں نے تھر کے معصوم بچوں کو بے یارو مدد گار چھوڑا ہوا ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 14:26

ہر آنے والا سال پاکستان کی عوام کی بہتری کا سال ہوگا، ایل این جی ملک ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آنے والا ہر سال پاکستان کی عوام کی بہتری کا سال ہوگا۔ ایل این جی ملک کی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے ۔ سندھ کے حکمرانوں نے تھر کے معصوم بچوں کو بے یارو مدد گار چھوڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ہوا ہے جس سے ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے ملک کی انڈسٹری چلے گی اور پاور پلانٹس چلانے میں مدد ملے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی عوام کےلئے عظیم تحفہ ہے اور آنے والا ہر سال پاکستان کی عوام کی بہتری کا سال ثابت ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں ، تھر کے معصوم بچوں کو بے یارو مدد گار چھوڑا ہوا ہے ۔ سندھ حکومت تھر کے معصوم بچوں کی طرف توجہ دے ۔