پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے -وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 14:26

پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے -وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے الوداعی ملاقات میں کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے جاپان پاکستان تعلقات مستحکم بنانے میں ہیروشی انوماتا کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی شعبوں میں نمایاں کام کیاہے۔اصلاحات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان ا رہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ اٹھاررہے ہیں، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :