پنجاب اسمبلی وقفہ سوالات کے ٹائم میں اضافہ کی تجویز دی ہے، سید وسیم اختر

جمعہ 12 فروری 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی اور ایم پی اے ڈاکٹر وسیم اختر نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے ٹائم میں اضافہ کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بہت سارے اہم سوالات جو ایوان میں پیش کئے جاتے ہیں کے جوابات مکمل طور پر واضح نہیں ہوتے جس پر باقاعدہ بحث کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا رولزکمیٹی کو یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ ہر انتخاب اجلاس میں 45,45منٹ کے لیے 2محکمہ سے متعلقہ سوالات کو زیر بحث لانے کا ٹائم فکس کی جائے تاہم ابھی ہی تجویر اسمبلی رولز کمیٹی کے پاس ہے۔ تجویز پر عملی درآمد ہونے سے ایوان میں پیش کئے گئے۔ سوالات کے جوابات جن پر بحث انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے میں مزید بہتری آئے گی اور ممبران اسمبلی کے ساتھ متعلقہ محکمہ سے وابستہ افراد بھی مستفید ہونگے۔