ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ڈی جی آئی بی کی باتوں کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا ، رانا ثناء اللہ

جمعہ 12 فروری 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں انکو الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈو ل والے افرادپرپابندی لگائی،ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ڈی جی آئی بی کی باتوں کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں انہیں الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے اس لیے اب عادت سے مجبور ہو کر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔داعش کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی بی کی داعش کے حوالے سے بات کوتوڑمروڑکرپیش کیاجا رہا ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے اور نہ بننے دیں گے۔ صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ جو لوگ داعش کے لیے لڑنے گئے ہیں وہ واپس آئیں گے تو پہلے ہمارے پاس ہوں گے، پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں اور اگرضرورت محسوس ہوئی دیکھے گے

متعلقہ عنوان :