صارفین سے 101 ارب روپے کے بینک قرضے ریکور کرنے کی اجازت دی جائے ، حکومت کی اوگرا کو ہدایت

جمعہ 12 فروری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین سے گیس یوٹیلٹی کے 107 ارب روپے کے قرضے ریکور کرنے کی اجازت دے تاکہ لائن انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے اگر ایل این جی کے قیام میں کی گئی مالیاتی اخراجات یوٹیلٹی کمپنیوں کے ریونیو تقاضوں کے مطابق ہونے چاہیں خط میں کابینہ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جن میں گیس کمپنیوں کو کمرشل بینکوں سے 101 ارب روپے کے فنڈنگ کا انتظام و انصرام کرنے کا بھی کہا گیا ہے وزارت پٹرولیم نے اوگرا چیئرمین اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو بھی حکم دی ہے کہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مذکورہ فیصلے کے نفاذ میں ایکشن لے اور واپس رپورٹ کرے

متعلقہ عنوان :