حکومت نے 541 ارب روپے مقامی قرضوں میں ادا کر دیئے ، سٹیٹ بنک کی رپورٹ

جمعہ 12 فروری 2016 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) حکومت نے مالی سال 2015-16 کے پہلے چھ مہینوں میں 541 ارب روپے مقامی قرضوں کی ادائیگی میں ادا کئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی حالیہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقامی قرضوں کا اضافہ حکومت پر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کے لئے دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے زیادہ تر قرضے کم مالیاتی خسارے کو برقرار رکھنے کے لئے ہیں جو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ضروری ہیں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے قرضوں یا ڈیبٹ سروسنگ کی مد میں کسی بہتری کی رپورٹ نہیں دی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2015 کے مقابلے میں اگرچہ شرح سود میں خاطر خواہ کمی آئی ہے تاہم سال 2016 میں ڈیبٹ سروسنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ حکومت محصولاات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے حکومت قرضوں کا حصول جاری رکھے گی جس سے ڈیبٹ سروسنگ میں مزید اضافہ ہو گا ۔