رو اں سال کے آخر میں دوائیاں کی پر ائس کنٹرول کے لئے پالیسی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے،سائرہ افضل تارڑ

جمعہ 12 فروری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک میں صحت کی صورت حال ناخوشگوار ہے ماضی میں زچگی سے ڈھائی لاکھ خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں ۔ حکومت نے خواتین کے لئے اہم اقدامات کئے ۔

(جاری ہے)

10 نکاتی ایجنڈا بنا یا ہے صوبوں کو اعتماد میں لیا ہے اس حوالے سے مشاورت اور فنڈز کی ضرورت ہے ۔ وزیر صحت نے کہ اس سال کے آخر میں دوائیاں کی پر ائس کنٹرول کے لئے پالیسی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ حکومت اس حوالے سے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ دنیا میں بچوں کی شرح اموات 2.5 ملین ہے پاکستان میں صورت حال اس سے زیادہ خراب ہے سوا لاکھ بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں