وہاڑی : شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 13:49

وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء): وہاڑی میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔