تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں ‘ متحدہ عرب امارات کی پیشکش
جمعہ 12 فروری 2016 13:23
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں جبکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘ نے بھارت میں خام تیل ذخیرہ کرنے اور ددتہائی تیل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارت اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 79فیصددرآمدات پر انحصار کرتاہے اور اب آندھراپردیش،منگلور اور کرناٹکا میں زیرزمین سٹور بنانے جارہاہے جہاں 50لاکھ 33ہزارٹن سے زائد خام تیل ذخیرہ کیاجاسکے گا تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤاور سپلائی کے مسائل سے بچاجاسکے ۔
وزیرپٹرولیم دھرمیندر نے کہاکہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘منگلور میں تیل ذخیرہ کرنے پر دلچسپی لے رہی ہے جہاں وہ 75ہزار ٹن تیل ذخیرہ کرناچاہتے ہیں اور کمپنی یہ تیل کی تجارت کے لیے ویئرہاؤس کے طورپریہ سہولت استعمال کرناچاہتی ہے ۔(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی سہیل محمد المزروئی کیساتھ ملاقات کے بعد پرادھان کے مطابق کمپنی کی طرف سے منگلور میں تیل ذخیرہ کیے جانے سے قبل ٹیکس معاملات قبل غور ہیں تاہم کرناٹکاکی کانگریس حکومت تاحال اس معاملے پر متفق نہیں ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق عرب امارات نے بھارت میں 75بلین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی عزم کررکھاہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرکے مطابق سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو آئل ریفائنری پراجیکٹس، پیٹروکیمیکل پلانز، پائپ لائنز اور ایل این جی ٹرمینلز کی تجویز دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.