صادق آباد میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی فارموں کی فروخت کا انکشاف

سادہ لوح لوگ پانچ سو روپے کا فارم خرید کر لاہور بھیج رہے ہیں ‘ذرائع

جمعہ 12 فروری 2016 13:23

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی فارموں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ذرائع نے بتایا کہ سادہ لوح لوگ پانچ سو روپے کا فارم خرید کر لاہور بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری 5 سو روپے میں فی فارم خرید رہے ہیں ‘ جعل ساز یہ کہہ کر لوگوں کو فارم بیچ رہے ہیں کہ فارم پْر کر کے بھیجنے والے کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے۔پوسٹ آفس انچارج صادق آباد نذیر احمد کے مطابق لوگ منع کرنے کے باوجود یہ فارم بھیجنے پر بضد ہیں ‘ ایک شخص کئی کئی فارم بھیج رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :