جیکب آباد ‘ 9 محرم کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 سہولت کارگرفتار‘ اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد

جمعہ 12 فروری 2016 13:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جیکب آباد میں 9 محرم کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے تفتیشی ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ایک مدرسے میں میٹنگ ہوئی، حملے کے ماسٹر مائنڈ مولوی ظہور احمد سمیت 8 دہشت گرد ملوث ہیں، 2 کو گرفتار کرلیا گیا ‘ دیگر کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

جیکب آباد میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ 9 محرم کو لاشاری محلے میں جلوس پرخودکش حملہ کرنے والے شخص کی شناخت عبد اللہ عرف حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ‘ خودکش حملہ آورکو جیکب آباد میں ابراہیم بروہی اور عبدالباسط نے پناہ دی اور حملے کی جگہ پہنچایا۔ دونوں سہولت کاروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :