کراچی ‘ بلدیہ میں حب ریور روڈ پر بس کی ٹیکسی کو ٹکر سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ‘ ڈرائیور سمیت چار ایف سی اہلکار زخمی

شناخت دل ریز خان،رضوان ،شفیق اور نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے ‘ذرائع

جمعہ 12 فروری 2016 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر بس کی ٹیکسی کو ٹکر سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 کے قریب یوسف گوٹھ ٹرمینل سے آنے والی ٹیکسی کو بس ٹرمینل جانے والی بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 4 ایف سی اہلکار سمیت 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے پہلے جمشید خان نامی ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا ‘ڈرائیور سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی شناخت دل ریز خان،رضوان ،شفیق اور نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے ‘بس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک اور زخمیوں کے ساتھی ایف سی اہلکار کے مطابق اہلکار تربت سے چھٹیوں پر واپس آرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :