بھارت اور امریکہ کا نیو کلیئر معاہدہ خطے کے استحکام پر اثر انداز ہوگا ‘سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

جمعہ 12 فروری 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ بھارت اور امریکہ کا نیو کلیئر معاہدہ خطے کے استحکام پر اثر انداز ہوگا ‘پاکستان بحیثیت جوہری طاقت تمام عالمی تقاضے پورے کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ نیو کلیئر سپلائی گروپ کی طرف سے بھارت کو خصوصی چھوٹ دئیے جانے سے خطے کا استحکام متاثر ہوگا، بھارت اور امریکا کے جوہری معاہدے سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان جامع استحکام کی سفارشات پیش کرکے امن کیلئے اپنی وابستگی ظاہر کر چکا ہے، ان سفارشات پر عمل ہوا تو دیر پا امن کے لیے راہ ہموار ہو گی۔پاکستان کی سفارشات نیوکلیئر توازن کے مسائل کے حل اور تحمل سے متعلق ہیں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ‘ہم ایٹمی عدم پھیلاوٴ کی تمام کوششوں کا حصہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری خطے میں استحکام کیلئے برابری کی سطح پر پالیسی مرتب کرے ۔

متعلقہ عنوان :