سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس میں غیر قانونی طور پر ترقی پانے والے 165 ملازمین کی ترقیاں واپس

آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کرنیوالوں سے مرحلہ وار عہدے اور مراعات واپس لی جائیں گی‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 12 فروری 2016 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کرنیوالے 165پولیس افسران سے عہدے اور مراعات واپس لینے کیلئے سی سی پی او امین وینس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والوں میں ایس پی امتیاز سرور ، کرامت اللہ ملک، مختار حسین ، جماعت علی بخاری ، ڈی ایس پی اصغر تنویر ، زاہد پرویز ، ناصر حنیف ، احسن گوندل ، غلام عباس،عابد حسین،قیصر وسیم بٹ،محمد عتیق،راشد محمود،لیاقت علی،انسپکٹر طارق ظفر ، عبدالمجید ، پرویز بٹ ، ثاقب محمود ، ناظم نذیر ، عظیم اللہ سمیت متعدد افسران شامل ہیں۔

ان افسران سے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کیلئے سی سی پی او لاہور امین وینس نے آرڈر جاری کردیا ہے۔ آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کرنیوالوں سے مرحلہ وار عہدے اور مراعات واپس لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :