ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور ، وفاقی حکومت ، ایف بی آر کو نوٹسز جاری

جمعہ 12 فروری 2016 13:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا ء نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے ۔

آئین کے تحت شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ کیس کی مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :