بھارتی وزیر داخلہ نے نئی دہلی کی یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

بھارت مخالف نعروں کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ

جمعہ 12 فروری 2016 12:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ نے نئی دہلی کی یونیورسٹی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مخالف نعروں کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بھارت میں گزشتہ روز جواہر لعل نہرویونیورسٹی میں کشمیری رہنماکی برسی کے موقع پربغیراجازت تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستان زندہ باد اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔ جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے پولیس کمشنر کوبھارت مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا۔راج ناتھ سنگھ کے مطابق بھارت مخالف نعروں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور نہ اسے برداشت کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :