بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے‘ پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے‘ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے‘ پاکستان کے ایٹمی اثاثے عالمی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں سیمینار سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے‘ پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے‘ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے‘ پاکستان کے ایٹمی اثاثے عالمی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اپنے دفاع کے لئے ہے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے لئے ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے۔

پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔ ہمسایہ ملک کے پہلے ایٹمی دھماکے پر جنوبی ایشیاء کو محفوظ رکھنے کے لئے تجاویز دیں۔