پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے

وزیراعظم نوازشریف کی جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاپانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کی بہتری کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں۔سبکدوش ہونے والے سفیر نے اپنی مدت ملازمت کے دوران حکومت پاکستان کے تعاون پرشکریہ ادا کیا۔