پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے رواں ماہ سے مختلف مملاک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 فروری 2016 12:42

پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے رواں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری۔2016ء) پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے رواں ماہ سے مختلف مملاک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا۔ دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6700 سے زائد ہو چکی ہے۔ سب سےزیادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ میں قید ہیں۔

ان میں اکثریت معمولی جھگڑے، منشیات فروشی، غیرقانونی رہائش، اور مختلف نوعیت کے معمولی جرائم میں ملوث ہونےپر گرفتار ہیں۔

(جاری ہے)

یورپین و شمالی و جنوبی امریکہ کے ممالک، ارجنٹائن میں 2۔ بلجیئم 5۔ جارجیا 3۔ برطانیہ 365۔ امریکہ 355۔ آسٹریلیا 26۔ آسٹریا 9۔ چلی 13۔ جرمنی 88۔ یونان 109۔ برازیل 3۔ اٹلی 229۔ میکسیکو 9۔ جاپان 27۔ چین 211۔ ناروے 15۔ سپین 107۔ کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں پاکستانی مختلف نوعیت کےجرائم کے الزام میں قید ہیں۔

حکومت پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کےجیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کو قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفیروں سے براہ راست رابطہ کرنے اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے حوالہ سے بات چیت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔س

متعلقہ عنوان :