مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے زیر اہتمام کنول نعمان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام

جمعہ 12 فروری 2016 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رکن پنجاب اسمبلی و سابقہ اداکارہ کنول نعمان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک نے اپنی رہائشگاہ پر کنول نعمان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جس میں شوبز ، سیاست اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

علامہ افتخار علی نے کنول نعمان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر مسز ملک نے کہنا تھا کہ کنول نعمان ہماری ساتھی ہونے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ، میں اور میرے سمیت دیگر ان کے پرستار ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور میری خدا کے حضور یہی دعاہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر پہلے کی طرح ہمارے درمیان موجودہ ہوں ۔ یاد رہے کہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث دو ہفتے سیجناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اب ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :