ویلنٹائن ڈے کی آمد,فیصل آباد میں جگہ جگہ سرخ گلابوں اور گفٹ پیکس کے سٹال سج گئے

جمعہ 12 فروری 2016 12:31

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) ویلنٹائن ڈے کی کل 14 فروری بروزاتوار کو آمد کے باعث فیصل آباد میں جگہ جگہ سرخ گلابوں اور گفٹ پیکس کے سٹال سج گئے ہیں جبکہ ان کی قیمتوں میں بھی دو گنا اضافہ کردیاگیاہے تاہم اس کے باوجود منچلے نوجوان ویلٹائن ڈے کے حوالے سے تحائف خریدنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکثر سٹالز پوش علاقوں میں لگائے گئے ہیں جبکہ بڑے تجارتی مراکز میں بھی پھولوں کی خرید وفروخت کاسلسلہ جاری ہے اسی طرح اکثر شاپنگ مراکز کے بڑے کاروبار ی اداروں نے مختلف اشیاء کی خرید وفروخت پر سپیشل ویلٹائن ڈسکاؤنٹ سیل کے فلیکس بھی آویزاں کردیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد خریداری کرسکیں۔ fd/skr/msb 1127

متعلقہ عنوان :