ملالہ یوسفزئی کے متعلق غلط ریمارکس دینے پر پیمرا نے اے آر وائی کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 12:31

ملالہ یوسفزئی کے متعلق غلط ریمارکس دینے پر پیمرا نے اے آر وائی کو نوٹس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : ملالہ یوسفزئی سے متعلق غلط ریمارکس دینے پر پیمرا نے اے آر وائے نیوز چینل کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اے آر وائے کے ایک شو ”سوال یہ ہے“ میں ملالہ یوسفزئی اور ان کے خاندان سے متعلق منفی باتیں کی گئیں یہانتکہ انہیں گستاخٍ رسول اور گستاخ اللہ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیمرا نے مزید کہا کہ ملالہ کے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ اور جُملے نفرت انگیر بیانات کے زمرے میں آتے ہیں۔ پیمرا نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی مسلسل مانیٹنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہئے اس پروگرام کے میزبان اور مہمان جان بوجھ کر حساس نوعیت کے معاملات اُٹھاتے ہیں جن پر بات کرنے سے کسی کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ پیمرا کی جانب سے اے آر وائی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ، تاہم پروگرام کے جس حصے کو دیکھ کر نوٹس جاری کیا گیا وہ درج ذیل ہے:

متعلقہ عنوان :