3 افراد نے جعلی کاغذات پر گاڑی فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیالیے

جمعہ 12 فروری 2016 12:31

3 افراد نے جعلی کاغذات پر گاڑی فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیالیے

اوکاڑہ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) تین افراد نے جعلی کاغذات پر گاڑی فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیالیے۔تفصیلات کے مطابق محلہ علی پور کے رہائشی الطاف حسین کوتین ملزمان محمد عمران ،طارق محمود اور محمد نواز نے ملی بھگت کر کے کار فروخت کی گا ڑی کے کاغذات جعلی ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑی نا ن کسٹم پیڈ بھی نکلی جس پر کسٹم انٹیلی جنس نے گاڑی قبضہ میں لے لی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ اے ڈویژن نے الطاف حسین کی در خواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :