گھریلوناچاقی پر 32سالہ خاتون نے خودکشی کرلی

جمعہ 12 فروری 2016 12:31

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء)قصورکے نواحی علاقہ روسہ ٹبہ میں گھریلوناچاقی پر 32سالہ خاتون نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عابدہ پروین کی شادی چند سال قبل فیصل جٹ سے ہوئی تھی مگر ان میں اکثر جھگڑا رہتاتھا ۔ گزشتہ روز گھرمیں میاں بیوی کے مابین لڑائی ہوئی تو عابدہ پروین نے روزروزکے جھگڑے سے تنگ کر خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔