فلسطینی قوم یا ریاست کا کوئی وجود نہیں ہے کیونکہ عرب زبان میں لفظ ’پ‘ سرے

سے موجود ہی نہیں ہے:اسرائیلی خاتون رکن پارلیمنٹ کا مضحکہ خیز بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 12:14

فلسطینی قوم یا ریاست کا کوئی وجود نہیں ہے کیونکہ عرب زبان میں لفظ ’پ‘ ..

یروشلم(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) اسرائیل کی سیاسی جماعت لیوکڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون قانون دان کے ایک مضحکہ خیز بیان پر ان کو سخت تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم یا ریاست کا کوئی وجود نہیں ہے کیونکہ عرب زبان میں لفظ ’پ‘ سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس پر اسرائیلی قانون دان اینات بیرکو کے اس بیان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اورسوشل میڈیاپر انھیں مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی رکن کی جہالت پر حیرت ہے کہ انھیں اتنا بھی علم نہیں کہ لفظ فلسطین عربی میں ’پ‘ کی بجائے ”ف“ سے شروع ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کو اگرچہ دنیا کے بہت سے ممالک ایک ریاست تسلیم کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود 1948ءسے یہ علاقہ اور اس کی عوام اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :