افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کو ششیں قابل ستا ئش ہیں ، امر یکہ

جمعہ 12 فروری 2016 11:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) امریکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔مستحکم اور محفوظ افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔مارک ٹونر نے مزیدکہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون امریکا کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :