دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ” پاکستان زندہ باد “ کے نعرے

طلباء کا بھارت مخالف مظاہرہ،یونیورسٹی میں بھارت مخالف سرگرمیوں پر تشویش ہے،بی جے پی ملک مخا لف نعرے بر داشت نہیں کر یں گے ، طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، بھا رتی وزیر داخلہ

جمعہ 12 فروری 2016 11:35

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ” پاکستان زندہ باد “ کے نعرے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بلند ہوگئے، طلباء نے بھارت مخالف مظاہرہ کیا اورنعرے لگائے، جس پر مشرقی دہلی کے ایم پی اور بی جے پی کے قومی سیکریٹری گری مہیش غصے سے بپھر گئے اور انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، انسانی وسائل کی وزیر سمرتی ایرانی اور دہلی پولیس کمشنر باسی سے ایک خط میں ان طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی ٹی وی’زی نیوز‘ کے مطابق گری مہیش نے خط میں لکھا کہ یونی ورسٹی میں بھارت مخالف سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ ان طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ایم پی اے نے راجناتھ سنگھ سے درخواست کی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے تنظیموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی کو ہدایات دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے ان وزراء سے یونی ورسٹی میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے جنوبی دہلی آفس میں اس کی شکایت درج کرائیں گے۔طلباء تنظیمیں پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گورو کی پھانسی کے خلاف کیمپس میں ایک تقریب کرنا چاہتی تھیں،جس کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی اس کے باوجود تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس پرجواہر لال نہرو یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس میں تقریب کے انعقاد پر ’تادیبی‘ انکوائری کا حکم دے دیا۔

انتظامیہ نے اس پروگرام کا اجازت نامہ اس بنیاد پر منسوخ کردیا کہ ملک کی تقسیم کی بات’قومی‘ نہیں ہو سکتی۔اس ایونٹ کے منتظمین نے یونی ورسٹی میں’افضل گورو اور مقبول بھٹ کے عدالتی قتل‘کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے تھے اور کشمیر ی عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مارچ میں جمع ہونے کی دعوت دی تھی۔ ادھر بھا رتی وزیر داخلہ را ج نا تھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک مخا لف نعرے بر داشت نہیں کر یں گے ، طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی راج نارتھ سنگھ نے نئی دہلی پولیسکمشنر کو حکم دیا کہ جن طلباء نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیری راہنما مقبول بٹ کی برسی کی تقریب کا انعقاد بغیر اجازت کیا اور وہ طلباء جنہوں نے بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے سب کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت مخالف نعروں کی اجازت نہیں دی جائے گی نہ ہی اسے کسی بھی صورت برداشت کیا جائے گا واضح رہے کہ جمعرات کے روز جواہر لعل نہرو ویونیورسٹی میں کشمیری طباء نے کشمیری رہنما مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کشمیری طلباء نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے

متعلقہ عنوان :