’رحمان ملک بہت نایاب جانور ہے‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 11:27

’رحمان ملک بہت نایاب جانور ہے‘

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء): نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے متعلق کہا کہ رحمان ملک کی ایک خوبی ہے کہ اس سے آپ جو کام کروانا چاہیں آپ کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر رحمان ملک کو یہ بھی کہا جائے کہ تم ٹوائلٹ صاف کر دو تو وہ ٹوائلٹ بھی صاف کر دے گا۔ ذوالفقار مرزا نے رحمان ملک کو ”نایاب جانور“ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب کی ایک حد ہوتی ہے جسے ہم ڈیسنٹ لمٹ کہتے ہیں لیکن رحمان ملک کی ایسی کوئی حد نہیں ہے۔