لاہور، ولیمے میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت خراب

جمعہ 12 فروری 2016 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقے بلال گنج میں دعوت ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو سو سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔ میو ہسپتال میں لائے گئے افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دعوت کے بعد گھر پہنچنے پر حالت خراب ہوگئی۔ زیادہ تر افراد نے قے کی جس پر انہیں میو ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

بیشتر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا تقریب کے لئے کھانا خود تیار کیا گیا تھا۔ حلوہ اور گوشت کھانے سے لوگوں کی طبیعت خراب ہوئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا مہمانوں کی طبیعت باسی کھانا کھانے سے خراب ہوئی۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دعوت ولیمہ میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو مضر صحت کھانا کھانے کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا مگر متعلقہ علاقے کی پولیس میڈیا پر خبر آنے کے باوجود لاعلم رہی۔

متعلقہ عنوان :