کراچی،ٹریفک حادثے میں ایف سی اہلکار جاں بحق، ڈرائیور سمیت 4 اہلکار زخمی

جمعہ 12 فروری 2016 11:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) کراچی کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر بس کی ٹیکسی کو ٹکر سے ایف سی اہلکار جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 کے قریب یوسف گوٹھ ٹرمینل سے آنے والی ٹیکسی کو بس ٹرمینل جانے والی بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 4 ایف سی اہلکار سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے پہلے جمشید خان نامی ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی شناخت دل ریز خان،رضوان ،شفیق اور نصراللہ کے نام سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :