وزیراعلیٰ سندھ نے 16 دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی منظوری دیدی

جمعہ 12 فروری 2016 11:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے 16 خطرناک دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی درخواست سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں رینجرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے حکام بھی شامل ہوں گے جب کہ ٹیم اپنی رپورٹ 7 روز میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم سے متعلق بھی تفتیش کرے گی۔واضح رہے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کچھ دن قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا اور ملزم سے تفتیش کے لیے بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :