کراچی : ڈیڑھ گھنٹے میں تیسرا دستی بم حملہ’ دو بچے زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 11:22

کراچی : ڈیڑھ گھنٹے میں تیسرا دستی بم حملہ’ دو بچے زخمی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں تیسرا دستی بم حملہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب نجی اسکول کے پاس تیسرا دستی بم حملہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیسرے دستی بم حملے میں دو بچے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مبینہ ٹاؤن میں تھانے اور اپوا کالج برائے طالبات کو نشانہ بنایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :