سعودی عرب کے صوبے جازان میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے‘ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد محکمہ تعلیم کے ملازم ہیں: سنیئرسعودی صحافی عمرالزبیدی کی انٹرنیشنل پریس ایجنسی سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 11:07

سعودی عرب کے صوبے جازان میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد ..

الریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) سعودی عرب کے صوبے جازان میں ایک سرکاری دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ الدائر کے علاقے میں پیش آیا جب ایک ٹیچر نے محکمہ تعلیم کے دفتر میں گھس کر بھاری ہتھیار کے ساتھ وہاں موجود نگراں اور دفتر کے دیگر ملازمین پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان جنرل منصور ترکی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جنوبی صوبے جوزان کے علاقے الدیر بنی مالک میں واقع محکمہ تعلیم کے مقامی دفتر میں پیش آیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد محکمہ تعلیم کے ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ادارے اس وقت واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں سنیئرسعودی صحافی عمرالزبیدی نے انٹرنیشنل پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی ہلال احمر کے میڈیا ترجمان بیشی الصرخی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے آپریشنز روم کو الدائر گورنری میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ ساتھ ہی بھی معلوم ہوا کہ واقعے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔الصرخی نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر 5 ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔ پہلی ٹیم کے پہنچنے پر 5 افراد کی موت اور ایک کے شدید زخمی ہوجانے کی تصدیق ہوچکی تھی جب کہ دو زخمیوں کو ایمرجنسی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل بنی مالک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جائے وقوعہ پر سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔عمرزبیدی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔نسبتاً پرامن سعودی عرب میں حالیہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق سعودی حکام خطے کے دیگر ملکوں میں جاری محاذ آرائی سے جوڑتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں شیعہ اقلیت کی ایک مسجد پر بم حملے اور فائرنگ میں چار نمازی ہلاک ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کے صوبے جازان میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے 6 افراد ..