وزیر اعظم نوز شریف کا سابق گورنرمہتاب عباسی کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء): وزیر اعظم نواز شریف نے سابق گورنر مہتاب عباسی کو خط لکھا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ کا کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لیے اثاثہ ہے ، پارٹی کے لیے آپ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے خط میں لکھا کہ انتہائی ہچکچاہٹ کے ساتھ آپ کے استعفے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مہتاب خان عباسی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے پی کے اور فاٹا کے لیے آپ نے گراں قدر خدمات پیش کیں۔