کراچی : ایک ہی گھنٹے میں‌دو دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 10:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : کراچی میں ایک ہی گھنٹے دو دستی بم حملے ہوئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق کراچی میں کریم آباد کے علاقہ میں اپوا کالج برائے طالبات پر دستی بم حملہ کیا گیا یہ بم کالج کے قریب پل سے کالج میں پھینکا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل شدت پسندوں نے مبینہ ٹاون تھانے کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ۔ تاہم دونوں حملوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ زخمی اہلکار کا نام آصف لغاری بتایا جا رہا ہے جسے طبی امداد کےلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہےجبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :