لاہور : ولیمے کی دعوت کھانے والے اسپتال پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 10:42

لاہور : ولیمے کی دعوت کھانے والے اسپتال پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : شادی کی دعوت میں آئے سو سے زائد افراد مضر صحت کھانا کھانے سے اسپتال پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ بلال گنج میں واقع شادی ہال میں ولیمے کی تقریب کا مضر صحت کھانا کھانے سے سو سے زائد افراد اسپتال منتقل ہو گئے ، اسپتال منتقل ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جن میں سے تین خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ ولیمے کی تقریب میں پیش کیا جانےوالا کھانا باسی تھاجسے کھانے سے زیادہ تر افراد کو پیٹ میں درد اور انفیکشن ہوا ۔ متاثرہ افراد کی مکمل صحتیابی میں تین سے پانچ دن درکار ہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد انہیں پیٹ میں درد اور قےشروع ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا۔متاثرہ افراد نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :