بی این پی قائدین جھل مگسی کا قبائلی رہنماء وڈیرہ ریاض حسین دیناری کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

جمعرات 11 فروری 2016 22:56

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی بی این پی کے مرکزی رہنما میر امان اﷲ خان زہری میر محمد اسلم خان مگسی وائس چیئرمین ضلع کونسل جھل مگسی سید صفدر علی شاہ میر نیاز حسین مگسی میر نذر علی مگسی میر مولا بخش میر عرفان الطائزئی نے جھل مگسی کے قبائلی رہنماو ڈیرہ ریاض حسین دیناری کی والدہ یونین کونسل کھاری کے چیئرمین میر اورنگ زیب دیناری کی دادی کی وفات پر دیناری ہاؤس گوٹھ کھاری جھل مگسی میں جا کر تعزیت کی اور دعا مغفرت کی جبکہ دیناری ہاؤس گوٹھ کھاری جھل مگسی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔