ملک میں روزانہ 7ارب کی کرپشن ہوتی ہے جوآئے روزبڑھتی جارہی ہے،جماعت اسلامی بلوچستان

سینیٹرسراج الحق کے دورہ بلوچستان کے موقع پراجتماعات،سیمیناراورکانفرنسیں منعقدکی جائیں،پریس ریلیزمیں ورکروں کوہدایت

جمعرات 11 فروری 2016 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں کرپشن ومہنگائی کاروزبروزبڑھنا تشویشناک ہے حکومت کا عوام کوریلیف نہ دینا ،مہنگائی کو کنڑول نہ کرنااور کرپشن ولوٹ مار پر آنکھیں بند کرنا بدترین ظلم ہے ملک میں سب سے بڑامسئلہ سودی معیشت ،کرپشن اوراحتساب کا نہ ہونا ہے سابق چیئر مین کے مطابق ملک میں روزانہ7ارب روپے کی کرپشن ہوتی جوکہ25کھرب55ارب روپے سالانہ بنتی ہے جوباعث تشویش اورلمحہ فکریہ ہے۔

جماعت اسلامی مارچ میں سود اور کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم چلائیگی عوام الناس اس مہم میں بڑچڑھ کر حصہ لیں تاکہ بدعنوان عناصر کو نقاب اور ان سے نجات مل سکیں ۔بیان میں کہاگیاہے کہ مجاہد رہنما سراج الحق کے سہ روزہ دورہ بلوچستان 19،20،21 کوئٹہ سبی ،ڈیرہ مرادجمالی ،ڈیرہ اﷲ میں شمولیتی تقاریب ،اجتماعات ،سیمینارزوکانفرنسزمنعقد کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلاتفریق تمام کرپٹ عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں۔نیب کے بدعنوانی اور کرپشن سے متعلق ہزاروں درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن پر انکوائریاں عمل میں لائی جاتی ہیں مگر بدقسمتی سے آج تک کسی بڑی شخصیت کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوسوارب ڈالر سوئس بنکوں میں پڑے ہیں جنھیں وطن واپس لاکر ملک وقوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔

ملکی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان آنے کی بجائے دوسرے ممالک کارخ کررہے ہیں۔ اقتصادی ترقی کے لئے میرٹ پرطویل مدتی معاشی پالیسیاں ترتیب دینی ہوں گی جوکہ حکومتوں کے بدلنے سے بھی متاثر نہ ہوں۔ توانائی بحران اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ کرکے بیرون ملک کے تاجروں کااعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔بلوچستان ہر لحاظ سے اہم صوبہ ہے جوکہ اگراپنے وسائل کو دیانت واخلاص سے صوبے اور ملک کے عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ کیا جائے تو ہرقسم کی پریشانی اور دلدل سے نجات مل سکتا ہے ملک کو مخلص اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔جوجماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے ۔