دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے،ڈھائی سال کے دوران وفاقی حکومت نے 450ارب کے قرضے لئے، چینی سفیر سے ملاقات میں تاثرملا کہ مغربی روٹ نہیں بنے گا، راہداری منصوبہ متنازع ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے، یقین رکھتا ہوں کہ شادی سے زندگی ٹھیک چلتی ہے مگر بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں کامیاب نہیں ہوسکیں، ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹی وی انٹرویو
جمعرات 11 فروری 2016 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ،حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں، ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیاگیا ۔ چینی سفیر سے ملاقات میں تاثرملا کہ مغربی روٹ نہیں بنے گا، راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ، حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں۔ہمارے دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھابلکہ حکومت کی گورننس کو ٹھیک کرنا تھا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز غائب ہیں عام انتخابات کیسے شفاف ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے کمایا گیا کمیشن کا پیسہ بیرون ملک جا رہا ہے ۔ ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کی تو یہ تاثر ملا کہ مغربی روٹ بنا یا ہی نہیں جائے گا ۔ راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ خیبر پختونخواہ کی تمام سیاسی جماعتیں مغربی روٹ کی تعمیر چاہتی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو صحیح طور پر سمجھایا جاتا تو متنازعہ نہ بنتا۔چیئرمی تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری اور سی پیک منصوبے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ہم خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ بہتری کے لئے ریفارمز کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی شادیوں کا حال دیکھ کر فیصلہ کیا تھا کہ شادی کروں گا ہی نہیں ،پہلی شادی کے ختم ہونے پر بہت دکھ ہو اتھا ۔میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے جو میری زندگی کا انمول اثاثہ تھے ۔ ویسے میں شادی یقین رکھتا ہوں کہ اس سے زندگی ٹھیک چلتی ہے مگر بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ۔عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو چیزوں پر یقین ہونے سے تبدیلی آجاتی ہے، ایک خدا کے ہونے پر اور دوسرا آخرت پر ، اس سے انسان برے کاموں کی طر ف مائل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.