لاہور،قتل کے مجرم طارق کے 18 فروری کے لیے بلیک وارنٹ جاری

جمعرات 11 فروری 2016 22:49

اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم طارق کے 18 فروری کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ۔سیشن جج لاہور نذیر گجانہ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم طارق کے بلیک وارنٹ سپرنٹنڈ نٹ کوٹ لکھپت جیل کی درخواست پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مجرم کی اعلی عدالتوں سے سزا کے خلاف اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں جبکہ صدر پاکستان نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ مجرم طارق پر معمولی جھگڑے پر علی نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کو 18فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :