کوہاٹ سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد دلاور مفتی گرفتار

جمعرات 11 فروری 2016 22:48

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) کوہاٹ سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دلاور خان عرف مفتی کو گرفتارکر لیاگیا ۔گرفتارشدت پسند بم دھماکوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کومطلوب تھا اور حکومت نے اسکے سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ کے ڈی اے میں مطلوب شدت پسند کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر اچانک کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے ڈی ایس بی اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے کامیاب چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم تحریک طالبان درہ آدم خیل و اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہم دہشتگرد دلاور خان عرف مفتی ولد کلام شاہ سکنہ قوم ماموزئی اورکزئی ایجنسی کو حراست میں لیکر سخت حفاظتی انتظامات میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے عسکریت پسند نے سخت مزاحمت کی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیس کے مطابق گرفتارشدت پسندسرکاری و پبلک مقامات پربم دھماکوں،سیکیورٹی فورسز پر حملوں،اغواء برائے تاوان اور قتل واقدام قتل کے متعدد وارداتوں میں کوہاٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھاجبکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے پولیس کی اس کاروائی کو دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابی قرار دیکرآپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :