حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سیکیورٹی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائینگے ، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدکی ہنگو پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 فروری 2016 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہحکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سیکیورٹی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے، آپریشن ضرب عضب ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

وہ جمعرات کو یہاں ہنگو پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سیکیورٹی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ صحافیوں کو بلا خوف اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہنگو کا علاقہ دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ آپریشن ضرب عضب ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا