نصیرآباد انتظامیہ ریڑھی بانوں کو بیروزگار کرنے کی بجائے مسائل حل کرے ، ریڑھی ایسوسی ایشن

جمعرات 11 فروری 2016 22:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ریڑھی ایسوسی ایشن نصیرآبادمحمد حسن ابڑو نثار احمد سولنگی صدرالدین دھرپالی اختیار علی دھرپالی اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنما میر الہیٰ بخش ابڑو نے کہاکہ نصیرآباد انتظامیہ ریڑھی بانوں کو بیروزگار کرنے کے بجائے ان کے مسائل حل کیئے جائیں کیونکہ ریڑھی بان مین بازار میں کاروبار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں مارکیٹ کمیٹی میں بنائے گئے شٹرز ریڑھی بانوں کو دینے کے بجائے من پسند افراد کو دیئے گئے نصیرآباد میں 480ریڑھی بان دکانوں یا شٹرز ملنے سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں با اثر لینڈ مافیاء نے ہر دور میں ریڑھی بانوں کو اپنے مقاصد کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن پرانے بس اڈے مارکیٹ کمیٹی میں بنائے گئے شٹرز اور دانیں ریڑھی بانوں کو دینے کے بجائے بااثر افراد کو الاٹمنٹ کیئے گئے ہیں لیکن ریڑھی بان درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ایک ایک مرتبہ پھر ریڑھی بانوں کو ڈال بنا کر لینڈ مافیاء بااثرافراد اپنی زمینوں کو اہمیت دینے کیلئے ریڑھی بانوں کو بازار سے نکال کر 480ریڑھی بانوں کو بیروزگار بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کے منصوبے کو کبھی بھی کامیاب بننے نہیں دیا جائے گا کمشنر نصیرآباد نویداحمد شیخ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ریڑھی بانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی اور بس اڈہ میں دکانیں الاٹ کی جائیں بصورت دیگر ریڑھی بان بازار سے منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔