متروکہ وقف املاک بورڈ میں وائس چیئرمین کی تعیناتی کے لئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا

بیسویں گریڈ میں وائس چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سلیکشن بورڈ انٹرو یو کریگا ، چیئرمین صدیق الفاروق نے منظوری دیدی

جمعرات 11 فروری 2016 22:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ میں وائس چیئرمین کی تعیناتی کے لئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ، چیئرمین صدیق الفاروق نے منظوری دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں وائس چیئرمین کی تعیناتی کے لئے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور بیسویں گریڈ میں وائس چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سلیکشن بورڈ انٹرو یو کرے گا ۔

(جاری ہے)

سلیکشن بورڈ میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارت مذہبی امور ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق، ممبر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت دیگر ممبران شامل ہوں گے ۔ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں وائس چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی کی جائے گی ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے ڈرافٹ کی منظوری دیدی ہے ۔