اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں سرکاری ملازمین کے آشیانے بھی آ گئے

جین مندرمیں پوسٹل کالونی کے78 فیلٹس کو مسمار کرنے کیلئے نشانات لگادیئے گئے

جمعرات 11 فروری 2016 22:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی زد میں سرکاری ملازمین کے آشیانے بھی آ گئے، جین مندرمیں پوسٹل کالونی کے78 فیلٹس کو مسمار کرنے کیلئے نشانات لگادیئے گئے۔

(جاری ہے)

موج دریا روڈ پرواقع پاکستان پوسٹل سروس کے 88فیلٹوں پر مشتمل پوسٹل کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ میٹروٹرین منصوبے کی زد میں آنیوالے فلیٹس کی مسماری سے متعلق باقاعدہ آگاہی نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی نوٹس دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1971ء سے فلیٹس میں رہائش پذیرہیں۔بنگالی بلڈنگ، مہاراجہ بلڈنگ کے مکین جوصرف قبضہ کے حامل تھے، ان کو دس لاکھ روپے فی گھرانہ دیا گیا جبکہ پوسٹل سروس کے قانونی الاٹیوں کو نظرانداز کیاجا رہا ہے۔پوسٹل کالونی کے مکینوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ملازمین ہونے کے ناطیہی صوبائی حکومت بات سنے اورمسئلہ حل کرے۔