Live Updates

تحریک انصاف کو صوبے میں اقتدار عوام کی جانب سے نہیں ملا بلکہ دلوایاگیا ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعرات 11 فروری 2016 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو صوبے میں اقتدار عوام کی جانب سے نہیں ملا بلکہ انہیں اقتدار دیا گیا ہے تاکہ صوبے کے پٹھانوں کی مذہبی جڑوں کو کمزور کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی سکریٹریٹ میں پارٹی کے رہنما اورنگزیب خان کی زندگی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کو صوبے میں اقتدار عوام کی جانب سے نہیں ملا بلکہ انہیں اقتدار دیا گیا ہے تاکہ صوبے کے پٹھانوں کی مذہبی جڑوں کو کمزور کیا جاسکیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہناتھا کہ مدارس کے خلاف کارروائیاں کیجارہی ہے ، ہمارے سکول اوریونیورسٹیاں بھی محفوظ نہیں، مگر ہمیں فکر اپنے علوم کی ہے جو انگریز دور میں بھی غیر محفوظ تھے اور آج بھی ہے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں پر حملوں کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے کارکن سب سے پہلے خون عطیہ کرنے کیلئے پہنچتے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :