عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی

جمعرات 11 فروری 2016 22:17

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :