مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت27فروری تک ملتوی

جمعرات 11 فروری 2016 22:15

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر سماعت27فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لئے22اے کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی تو تھانہ آبپارہ پولیس نے جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :